حدیث {۲۹} Hadees 29

حدیث {۲۹}

اَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مَرَّ عَلَی امْرَأتَیْنِ تُصَلِّیَانِ فَقَالَ إذَا سَجَدْتُّمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ اِلَی الْاَرْضِ فَأِنَّ الْمَرْئَ ۃَ لَیْسَتْ فِیْ ذٰلِکَ کَرَجُلٍ۔  (1)
ترجمہ : کہ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دو عورتوں پر گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا  إِذَا سَجَدْتُّمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنے بعض اعضاء کو زمین کے ساتھ چسپاں کرو۔ یعنی پیٹ رانوں کے ساتھ اور ہاتھ زمین کے ساتھ چمٹ جائیں ۔ اس حدیث کو ابوداؤد مراسیل میں اور بیہقی سنن میں لائے ہیں ۔ ایک دوسری حدیث میں بیہقی نے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا جب عورت سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو اپنی رانوں کے ساتھ لگائے ۔ جس سے زیادہ پردہ ہو۔ میں کہتا ہوں اگر چہ پہلی حدیث مرسل ہے اور یہ دوسری ضعیف مگرکوئی صحیح حدیث ایسی نہیں جس میں عورتوں کے مردوں کی طرح رانیں اٹھاکر سجدہ کرنے کا حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حکم دیا ہو ۔ اور مرسل اکثر ائمہ کے نزدیک حجت ہے ۔ اور دو مرفوع متصل حدیثیں اس کی تائید میں ہیں ۔ نیز حضرت سیدنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا قول بھیفَلْتَضُمْ فَخِذَیْھَا اور ابراہیم نخعی کا قول جو بیہقی نے نقل کیا ہے کَانَتِ الْمَرْأَۃُ تُؤْمَرُ اِذَا سَجَدَتْ اَنْ تَلْزَقَ بَطَنَھَا بِفَخِذَیْھَا کَیْلاَ تَرْفَعَ عُجْزَتُھَا وَ لاَ تَجَافٰی کَمَا 
یَجَافَی الرَّجُلُ۔ (1)بھی اسی کا مؤید ہے۔ 

________________________________
1 -   ترجمہ : عورت کو حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو اپنی رانوں کے ساتھ ملالے تاکہ اُس کی سرین بلندنہ ہو اور وہ (اپنی)کروٹ جدا نہ کرے جس طرح مرد(اپنی) کروٹ جدا کرتا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments