حدیث {۳۹} Hadees 39

حدیث {۳۹}

 عَنْ أنَسٍ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ  ،  قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فِیْ جَمَاعَۃٍ ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّیٰ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلّی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہ‘ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَّعُمْرَۃٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ ۔  رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ (2)
ترجمہ : - حضور سراپا نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا جو شخص فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر اﷲ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتا ہوا بیٹھا رہے یہاں تک کہ سورج نکل آئے پھر 
دورکعت نماز پڑھے اسے حج اور عمرہ کا ثواب ملتا ہے۔ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے تین بار فرمایا کہ پورے حج و عمرہ کا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا۔ معلوم ہوا کہ نمازِ فجر کے بعد طلوع شمس تک ذکر میں مشغول رہنا بہت اجر رکھتا ہے ۔ یہی حضراتِ صُوفیہء کرِام کَثَّرَھُمُ اﷲُ تَعَالیٰ کا معمول ہے ۔     

Post a Comment

0 Comments