حدیث {۳۵} Hadees 35

حدیث {۳۵}

مَا مِنْ عَبْدٍ بَسَطَ کَفَّیْہِ فِیْ دُبُرِِ کُلِِّ صَلوٰۃٍ ثُمَّ یَقُوْلُ اَللّّٰھُمَّ إِلٰھِِیْ وَإِلٰہَ إِبْرَاھِیْمَ وَإِسْحَاقَ وَیَعْقُوْبَ وَإِلٰہَ جِبْرِِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَ إِسْرَافِیْلَ اَسْئَلُکَ اَنْ تَسْتَجِِیْبَ دَعْوَتِیْ فَإِنِّیْ مُضْطَرٌّ وَ تَعْصِمَنِيْفِیْ دِیْنِیْ فَإِنِّیْ مُبْتَلًی وَتَنَالَنِیْ بِِرَحْمَتِکَ فَإِنِّیْ مُذْنِبٌ ‘ وَتَنْفِیَ عَنِّی الْفَقْرَ فَإِنِّیْ مُتَمَسْکِنٌ ‘ إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اﷲِ عَزَّوَجَلَّ اَنْ لاَّ یَرُدَّ یَدَیْہِ خَائِبَیْنِِ ۔ (1)
ترجمہ : - رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا یعنی جو شخص ہرنمازکے پیچھے (بعد) ہاتھ پسار (پھیلا )کر یہ دعا پڑھے (2)  تواللہ تبار ک وتعا لیٰ پرحق ہے کہ وہ اس کے ہاتھ خالی نہ پھیرے ۔ اس حدیث کو حافظ ابوبکر بن السنی نے عمل الیوم 
واللیلۃ میں روایت کیا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دُعا مانگنا چاہیئے ۔ جو لوگ نماز کے بعد دعا نہیں مانگتے وہ محروم رہتے ہیں ۔ نماز جنازہ بھی من وجہ نماز ہے ۔ حدیث مذکور کا لفظ کُلُّ صَلٰوۃٍاس کو بھی شامل ہے ۔ اس لئے نماز جنازہ کے بعد بھی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا چاہیئے۔ 

Post a Comment

0 Comments