حدیث {۳۳} Hadees 33

حدیث {۳۳}

إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِیْ صَلَاتِہٖ فَلْیَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَلْیُتِمَّ عَلَیْہِ ثُمَّ یُسَلِّمُ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ(1) 
ترجمہ : -حضرت سیدنا عبد اﷲ بن مسعود  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے فرمایا رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے : جب کسی کو نماز میں شک ہو تو صواب کا قصد(2) کرے اور اس پر پورا کرے پھر سلام کہے اور دو سجدے (سہو کے) کرے۔ 
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سجدہ سہو سلام کے بعد کرنا چاہیئے۔ ابو داؤد میں حدیث ہے کہ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ہر ایک سہو کے دو سجدے ہیں بعد سلام کے (3) ، امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا یہی مذہب ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments