حدیث {۳۱} Hadees 31

حدیث {۳۱}

عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ قَالَ صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُوْلِ اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فَلَمَّا قَعَدَ وَتَشَھَّدَ فَرَشَ قَدَمَہُ الْیُسْریٰ عَلَی الاَرْضِ وَ جَلَسَ عَلَیْھَا۔ رَوَاہٗ الطَّحَاوِِیْ (1) 
ترجمہ : - حضرت سیدنا وائل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں میں نے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پیچھے نماز پڑھی جب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بیٹھے اور تشہُّدپڑھا تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے بایاں قدم زمین پر بچھایا اور اس پر بیٹھے۔ 
اس کو طحاوی نے روایت کیا ۔ اسی طرح عبد اﷲ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے آیا ہے ۔ آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ نماز کی سنت میں یہ ہے کہ دایاں پاؤں کھڑا کیا جائے اور اس کی انگلیوں کا قبلہ رخ ہونااور بائیں پاؤں پر بیٹھنا (نماز کی سنن میں سے ہے )۔ اس کو نسائی نے روایت کیا۔ (2)جس حدیث میں قعدہ اخیرہ میں  تَوَرُّکْ (3) آیا ہے وہ ہمارے علماء کے نزدیک حالت پیری(4) پر محمول ہے یا کسی عذر پر یابیان جواز کے لئے اور ہوسکتا ہے کہ سلام کے بعد آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اس طرح بیٹھے ہوں ۔ قَالَہٗ عَلِیُّ نِالْقَارِیٔ فِی الْمِرْقَاۃِ۔ 


Post a Comment

0 Comments