حدیث {۳۰} Hadees 30

حدیث {۳۰}

عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبیُّ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم یَنْھَضُ فِي الصَّلوٰۃ عَلٰی صُدُوْرِ قَدَمَیْہِ ۔ رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ (2)
ترجمہ : -حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکہتے ہیں کہ رسول کریم ، رؤف رّحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نمازمیں اپنے قدموں کے کنارہ پر کھڑے ہوتے تھے۔ 
اس کو ترمذی نے روایت کیا۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ابو مالک اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنی قوم کوجمع کیا اور فرمایا کہ سب مر دعورتیں جمع ہو جاؤ میں تمہیں رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نماز سکھاتا ہوں ۔ لوگ جمع ہوگئے تو آپ نے نماز شروع کی۔ الحمد اور سورت پڑھ کر رکوع کیا پھر قومہ کیا پھر تکبیر کہی اور سجدہ کرتے ہوئے گرے پھر تکبیر کہی تو سر اٹھایا پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا ۔ پھر تکبیر کہی اور اٹھ کھڑے ہوئے یعنی جلسہ نہ کیا۔ اسکو امام احمد نے روایت کیا۔

Post a Comment

0 Comments