حدیث {۲۸} Hadees 28

حدیث {۲۸}

عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلَبِ أنَّہ‘ سَمِعَ رَسُوْلَ اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم یَقُوْلُ إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَہ‘ سَبْعَۃُ اَرَابٍ وَجْھُہ‘ وَکَفَّاہُ وَ رُکْبَتَاہُ وَقَدَمَاہُ۔  رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ (1)
ترجمہ : -حضرت سیدنا عباس بن عبدالمطلب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے انہوں نے رسول اﷲ عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سنا فرماتے تھے جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء سجدہ کرتے ہیں ۔ ایک منہ اور اس کے دونوں ہاتھ اور دونوں زانواور دونوں قدم ۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا اور کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ اور اہل علم کا اسی پر عمل ہے ۔ صحیح مسلم(2) کی ایک روایت میں ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مرفوعًا آیا ہے اَلْجَبْھَۃُ وَ الْاَنْفُ وَ الْیَدَیْنِ وَ الرُّکْبَتَیْنِ وَ الْقَدْمَیْنِ۔ وہ سات اعضاء پیشانی اور ناک اور دونوں ہاتھ اور دونوں زانواور دونوں قدم آیا ہے ۔ جس سے معلوم ہوا کہ پیشانی اور ناک ایک عضو ہے ۔ اگر صرف پیشانی رکھے تو بھی اور صرف ناک رکھے تو بھی سجدہ جائز ہوجائے گا۔ لیکن ایسا کرنا نہ چاہیئے ۔ پیشانی اور ناک دونوں لگانا چاہیئے ۔ 

Post a Comment

0 Comments