حدیث {۱۴} Hadees 14

حدیث {۱۴}

عَنْ جَابِِرٍٍ عَنِِ النَّبِيِِّ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم قَالَ التَّیَمُّمُ ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ وَضَرْبَۃٌ لِلذِّرَاعَیْنِ إِلیٰ الْمِرْفِقَیْنِ۔  رَوَاہٗ الْحَاکِمُ وَ صَحَّحَہٗ وَ قَالَ الدَّارُ قُطْنِِیْ رِجَالُہٗ کُلُّھُمْ ثُقَاتٌ (2) 
ترجمہ : -حضرت سیدنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ تیمّم دو ضربیں ہیں ۔ ایک ضرب منہ کے لئے ایک ضرب دونوں ہاتھوں کے لئے کہنیوں تک۔ 
اس کو حاکم نے روایت کیا اور صحیح فرمایا ۔ دارقطنی نے اس کے راویوں کو ثقہ کہا۔ بیہقی نے اس کی سند کو صحیح کہا ۔ دارقطنی نے ابن عمر سے روایت کیا  
حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ : 
تیمّم دو ضربیں ہیں ایک چہرہ کے لئے اور ایک دونوں ہاتھوں کے لئے کہنیوں تک(1) جس حدیث میں تیمم کے لئے ایک ضرب آئی ہے امام نووی نے شرح صحیح مسلم میں اس کا جواب دیا ہے کہ اس حدیث میں مراد تعلیم کے لئے ضرب کی صورت ہے نہ یہ کہ اس کی ایک ہی ضرب سے تیمم ہوجاتا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments