حدیث {۳۸} Hadees 38

حدیث {۳۸}

 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اﷲُ عَنْھُمَا قَالَ کُنْتُ اَعْرِفُ 

اِنْقِضَائَ صَلوٰۃِ رَسُوْلِِ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بِالتَّکْبِیْرِ۔  مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ (1)
ترجمہ : -حضرت سیدنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ میں رسول کریم ، رؤف رّحیمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نماز سے فارغ ہونا تکبیر (کی آواز) سے پہچان لیا کرتا تھا۔ 
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیر کہا کرتے تھے ۔ یا بلند آواز سے ذکر کیا کرتے تھے۔ جس کی آواز سننے سے معلوم ہوجاتا تھاکہ اب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نماز سے فارغ ہوئے ۔ یہاں سے ذکرِ جہر  کی اجازت نکلتی ہے ۔ 

Post a Comment

0 Comments